• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بلیک ایڈم نے منافع کمایا، نقصان کی اطلاعات غلط ہیں، ڈوائن جانسن

ڈوائن جانسن کا کہنا تھا کہ اس فلم نے 52 سے 72 ملین امریکی ڈالر کے درمیان منافع کمایا ہے۔
ڈوائن جانسن کا کہنا تھا کہ اس فلم نے 52 سے 72 ملین امریکی ڈالر کے درمیان منافع کمایا ہے۔

ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار ڈوائن جانسن نے ان اطلاعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر وارنر برادرز کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس صورتحال پر ڈوائن جانسن نے فلم کے منافع کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ نقصان کی اطلاعات غلط ہیں، حقیقت یہ ہے کہ فلم نے منافع کمایا ہے۔ گو کہ انہوں نے شکوک پیدا کرنے والی رپورٹس پر براہ راست تو کچھ نہیں کہا لیکن اپنے ٹوئٹس کے ذریعے ان اطلاعات کی نفی کی۔

 واضح رہے کہ اس سال 3 اکتوبر کو میکسیکو سٹی اور 21 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز ہونے والی سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم کے بارے میں اطلاعات زیر گردش ہیں کہ بڑے پیمانے پر رقم خرچ کرنے کے باوجود فلم ناکام ثابت ہوئی ہے۔ 

ڈوائن جانسن کا کہنا تھا کہ اس فلم نے 52 سے 72 ملین امریکی ڈالر کے درمیان منافع کمایا ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ منافع لگ بھگ 400 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید