• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا

جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلئے3.87 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 

اسلام آباد میں منعقدہ دستخط کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ گرانٹ کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ 

وزیر صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء تک پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پرامید ہیں۔ 

ان کے مطابق حکومت جاپان 1996ء سے پاکستان پولیو پروگرام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

صحت سے مزید