• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند چمکانے کیلئے میرے سر پر کیوں رگڑی؟ جیک لیچ کا موقف سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند چمکانے کے لیے اپنے سر کو استعمال کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیک لیچ نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کیا ہورہا ہے، ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھ کر مجھے معلوم ہوا۔

جیک لیچ نے کہا کہ کپتان بین اسٹوکس مجھ سے فیلڈنگ سے متعلق بات کر رہے تھے اور جو روٹ میرے سر پر گیند رگڑ رہا تھا جو مجھے معلوم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ٹیم کے لیے جو بھی اچھا ہو میں اس سے خوش ہوں، شاید میں اس بات پر بھی غور کروں کہ ریورس سوئنگ کے لیے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں۔

انگلش بولر نے کہا کہ شاید ہم اس حوالے سے ٹریننگ میں بات کریں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 72 ویں اوور کے اختتام پر انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ہی ٹیم کے اسپن بولر جیک لیچ جو کہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ پہنے ہوئے تھے ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر مختلف جگہوں پر رگڑا تھا تاکہ گیند صاف اور چمک سکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید