اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ لاہور کے جناح اسپتال میں روز 10 ہزار مریضوں کو 3 وقت کھانا دیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے یہ بات بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 1 ہزار کمپیوٹر سسٹم لگا دیے گئے ہیں، اب جناح اسپتال لاہور کے 95 فی صد مریضوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو گا۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ یہ پہلا اسپتال ہو گا جہاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیٹا تیار کرے گا، آپریشن لیب کا نظام بھی جلد کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔
اپٹما کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر بھی تیار ہو گیا ہے، جبکہ 30 بیماریوں کے مریضوں کو مفت دوا دی جا رہی ہے۔