• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں خشک میوہ جات اور گریاں صحت کیلئے مفید

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سردیوں کے موسم میں خشک میوہ جات اور گریاں صحت کے لیے بےحد فائدہ مند ہیں اور یہ ناصرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی دلاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے، روزانہ چند عدد کشمش، انجیر یا آلو بخارا زیادہ کھانے سے LDL کولیسٹرول اور فاسٹنگ بلڈ گلوکوز بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بادام اور اخروٹ کے باقاعدہ استعمال سے کولیسٹرول اور LDL کولیسٹرول میں کمی، پروٹین B اور ٹرائیگلسرائیڈز میں بہتری آتی ہے۔

نٹس میں پائے جانے والی صحتمند چکنائیاں، غذائیں اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس غذائی معمول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

کچھ گریاں، جیسے بادام اور کاجو میں آکسیلیٹس زیادہ ہوتے ہیں، جو زیادہ مقدار میں کھانے سے گردے میں کیلشیم آکسالیٹ اسٹون پیدا کر سکتے ہیں، تاہم انہیں دہی یا کیلشیم سے بھرپور غذا کے ساتھ استعمال کرنے سے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

بادام، ہیزلنٹ، میکڈیمیا اور اخروٹ دل کی صحت کے لیے خاص طور پر مفید ہیں، روزانہ ایک نٹ سیلینیم فراہم کرتا ہے، جو تھائیرائیڈ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، تاہم کسی بھی نئی عادت کو اپنانے سے پہلے ماہر غذائیت کی مشاورت ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گریاں زیادہ درجہ حرارت پر طویل وقت تک بھوننا نقصان دہ ہے، طویل ذخیرہ کرنے کے لیے گریاں ٹھنڈی جگہ یا فریج یا فریزر میں رکھیں، اگر بھوننا ضروری ہو تو کم درجہ حرارت پر کریں کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر نٹس کی غیر سیر شدہ چکنائیاں خراب ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات اور گریاں چھوٹی مقدار میں استعمال کریں، یہ غذائیں سردیوں میں توانائی، دل کی صحت اور مجموعی تندرستی کے لیے بہترین قدرتی وسائل فراہم کرتی ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید