• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جوہری ہتھیار لیے تو خلیجی ممالک اپنی سلامتی یقینی بنائیں گے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لیتا ہے تو خلیجی عرب ممالک سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات کریں گے۔

ابوظبی میں ورلڈ پالیسی کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں ایک انتہائی خطرناک جگہ پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ریاستیں اپنی سلامتی یقینی بنانے پر نظر رکھیں گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو اختتامی نقطے کے بجائے نقطہ آغاز ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے جوہری معاہدے بحالی کی کوششوں میں مثبت اشارے نہیں مل رہے، ایران کے جوہری ہتھیاروں میں عدم دلچسپی کے بیان کی مزید یقین دہانی کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید