• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی، مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا، خط میں مشکوک افراد کے تعاقب، دھمکیوں کی تفصیلات دے دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں موت سے ڈرتا نہیں اور حق بات کہتا رہوں گا، صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا، کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا، امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہاں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے۔

قومی خبریں سے مزید