• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اعلیٰ حکام کا دورہ چین، بیجنگ میں نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

امریکا کے اعلیٰ حکام نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وفد نے چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ 

ترجمان وانگ وین بن کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان وانگ وین بن نے مزید بتایا کہ چینی اور امریکی حکام کی بات چیت تفصیلی، واضح اور تعمیری رہی۔ 

امریکی حکومتی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں امریکی حکام نے مسابقت کو تنازعات میں نہ بدلنے پر زور دیا۔ 

امریکی حکومتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ اور شمالی کوریا سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات پر بھی بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں زیرحراست امریکی شہریوں کی رہائی پر بھی بات کی گئی۔ 

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد کے دورے کا مقصد چینی اور امریکی صدور کی حالیہ بات چیت کے تسلسل کو آگے بڑھانا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اگلے سال کے اوائل میں امریکی وزیرخارجہ کے دورہ چین کی تیاری کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید