• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کو لانے کیلئے میرا طیارہ استعمال نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو لانے کیلئے میرا طیارہ استعمال نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے طیارے میں بلوچستان سے لائے جانے کی تردید کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ نہ پیسہ استعمال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کسی پر نہیں ہونا چاہیے، لیکن قانون کا اپنا راستہ ہے، کہ جب پرچہ کٹتا ہے تو گرفتاری ہوتی ہے۔

 مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات نہ کریں۔ سیاسی مقاصد کے لیے اسمبلیاں توڑنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گیس بحران شدید ہوگیا صنعتیں بند ہونے سے لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید