• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی توجہ صرف اپنے کیسز ختم کروانے پر ہے، پی ٹی آئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت میں آئی ہے، ان کی ساری توجہ نیب قانون میں ترامیم اور اپنے کیسز ختم کرانے پر ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے پریس کانفرنس کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے عمران خان کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سلیمان شہباز کو اپنے قد سےبڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، شفقت محمود نےالزام لگایا کہ سلیمان شہباز نے بے نامی اکاؤنٹس سے ہنڈی کے ذریعے پیسے باہر بھیجے، انہیں دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

حماد اظہر نے کہا کہ بدنام زمانہ لوگوں کو مسلط کر دیا گیا ہے، چوروں نے چوری کو قانونی کور دے دیا ہے، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

مشیر برائے احتساب پنجاب مصدق عباسی نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرکے سمجھ رہے ہیں کہ بچ گئے، چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ پنجاب کے کیسز واپس بھیجیں، شریف فیملی کے خلاف 18 کیسز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید