پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سفر آج بھی جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 41206 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 4 اعشاریہ 52 کروڑ روپے کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے پہلے سیشن کے کاروبار کی مالیت 1اعشاریہ 24 ارب روپے رہی۔