بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز نے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور اپنے نام کرلیا۔
سڈنی تھنڈرز کے 10 کھلاڑی صرف 15 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے انہیں 5 اعشاریہ 5 اوورز میں آل آؤٹ کردیا۔
سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم 140 رنز کے تعاقب میں صرف 35 گیندیں ہی کھیل سکی اور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے کے اندر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہینری تھورٹن نے 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
سڈنی تھنڈرز میں الیکس ہیلز، رائیلی روسو اور کرس گرین جیسے کھلاڑی موجود تھے۔