• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بڑی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 2 دن میں ہی ختم

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ 2 دن کے اندر ہی آ گیا۔

برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسرا سیشن ختم ہونے سے پہلے ہی میچ کا نتیجہ سامنے آ گیا جس پر شائقین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 48.2 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا نے 50.3 اوورز میں 218 رنز بنائے جس کے بعد دوسری اننگز میں جنوبی افریقا 37.4 اوورز ہی بیٹنگ کر سکی اور پوری ٹیم 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یوں آسٹریلیا کو دوسرے دن میچ جیتنے کے لیے صرف 34 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

برسبین میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 2 دن کے دوران 34 وکٹیں گریں اور 144.4 اوورز کا کھیل ہوا۔

آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید