• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کا حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا محاصرہ جاری ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار پھینک دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان تک محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، معاملے پر افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہل کار کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ روز لکی مروت میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہل کار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید