راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے ایک نئی لسٹ زیر غور ہے۔جس میں 14وکلاء اور چار سیشن ججز کے نام شامل ہیں۔قبل ازیں جو لسٹ سامنے آئی تھی اس میں تیرہ وکلاء اور ایک سیشن جج شامل تھے۔جبکہ دونوں لسٹوں میں دو دو خواتین کے نام بھی موجود ہیں۔ موجودہ لسٹ میں کچھ نام تبدیل کئے گئے ہیں۔باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی لسٹ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو غیر رسمی منظوری کیلئے پیش ہوگی۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں منظورشدہ تعداد میں سے18ججز کی کمی ہے۔