• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو انڈیا کے قادیان جانے کیلئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ختم نبوت کمیٹی کی تشویش

لاہور(خبرنگار)متحدہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اس امر پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد میں قادیانیوں کو انڈیا کے قادیان جانے کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جو کہ ملکی سلامتی کے لیے خطرات بڑھانے کے مترادف ہے۔ قائدین مولانا زاہد الراشدی، سید محمد کفیل بخاری،مولانا عبدالرؤف فاروقی،عبد اللطیف خالد چیمہ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، قاری محمد زوار بہادر، سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ قادیانیوں کے عقائد کے مطابق قادیان مکہ مکرمہ سے بھی افضل شہر ہے اور وہ وہاں مشرکانہ عبادت کے لیے جاتے ہیں جس کے ذریعے سے کئی جاسوسوں کو آنے جانے کا راستہ مل جاتاہے۔
لاہور سے مزید