لاہور (خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام ایسٹر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ،جس میں صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی صدر آئی پی پی رانا نذیر احمد خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کیلئے ہر شہری یکساں اہمیت کا حامل ہے۔