• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا مسئلہ سنجیدہ، ن لیگ اسے حلوہ سمجھ کر نگلنا چاہتی ہے، طاہر غالب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرکوآرڈنیٹر طاہر غالب نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ (ن) لیگ اسے حلوہ سمجھ کر نگلنا چاہتی ہے جس کا حل صرف کونسل آف کامن انٹرسٹ ہے۔ انہوں نےکہا کہ دریائے سندھ کا پانی کاٹ کر (ن) لیگ پنجاب میں صحرائی علاقے کو سیراب کرکے قا بل کاشت بنانا چاہتی ہے ، دریائے چناب ، ستلج ، راوی دریائے جہلم کونسا ؟ یہ سب دریا پنجند میں اکٹھے ہوکر دریائے سندھ میں گرتے ہیں مطلب دریائے سندھ کا پانی کاٹ رہے ہیں جو پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے کسی بھی قیمت پر ہونے نہیں دے گی ۔
لاہور سے مزید