• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کر دیئے ہیں ، سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی فیصل گلزار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب ہوئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل گلزار کو اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔ کی۔ آئی جی ے فیصل گلزار کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
لاہور سے مزید