• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ ٹاؤن ہسپتال، ایکسرے مشین، ایمبولینس خراب، گیس کنکشن منقطع

لاہور (محمد صابراعوان سے)گورنمنٹ شاہدرہ ٹائون ہسپتال کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود مریضوں کی مشکلات و علاج معالجہ میں بہتری نہ آسکی، ہسپتال کی ایکسرے مشین کافی عرصہ سے خراب ہے مریض باہر سے ایکسرے کرانے پر مجبور ہیں اسی طرح ہسپتال کا گیس کا کنکشن منقطع ہے، ایمبولینس خراب کھڑی ہے جبکہ واش رومز بیشتر بند پڑے ہیں، جنگ کے رابطہ کرنے ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ ہسپتال میں تمام معاملات ٹھیک چل رہے ہیں حکومت کی پالیسی کے مطابق مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے گیس کی سپلائی بحال ہے ،بجلی جانے کی صورت میں جرنیٹر چلایا جاتا ہے جس کے ڈیل کے حوالے سے محکمہ کو آگاہ کیا ہوا ہے۔
لاہور سے مزید