• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کوروکنے کی کسی میں جرأ ت نہیں ،جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی جس میں تمام تاجر برادری شامل ہو گی۔ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے،گزشتہ بیس دنوں میں 700 سے زائد بچوں کو لقمہ اجل بنا دیا گیا مگر مجال ہے کہ کسی میں اتنی اخلاقی جرات پیدا ہوئی ہو کہ وہ مذمت سے آگے بڑھ کر اس کو روک سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر اس معاملے کو بھر پور قوت کے ساتھ اٹھائے۔
لاہور سے مزید