• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 دکانوں میں ڈاکے، 5 شہریوں سے لاکھوں روپے چھن گئے

لاہور(کرائم رپورٹرسے) اچھرہ میں معراج دین کی دکان سے دو ڈاکو 4لاکھ25ہزار ، شاہدرہ میں عمرشریف سے3لاکھ75ہزار ،مانگا منڈی میں معین اقبال سے2لاکھ50ہزار ، ہیئر میں آصف ہارو ن سے1لاکھ 40ہزار ،نواں کوٹ میں عاطف سے1لاکھ 36ہزار ،شاہدرہ ٹائون میں اسامہ سے1لاکھ 20ہزار اقبال ٹائون میں وسیم کی دکان سے دو ڈاکو 95ہزار اورقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے، ماڈل ٹائون میں قادرخان کے گھر میں 5لاکھ کی چوری ہوئی ۔ سمن آباد سے وقاص،ساندہ سےعقیل قیصر،اقبال ٹائون سے منظور ،سمن آباد سے غلام رسول ،مسلم ٹائون سے احتشام،غازی آباد سےعارف، جنوبی چھائونی سے نعیم مصطفی کے موٹرسائیکل ۔گرین ٹائون سے محبوب،سبزہ زار سے مجاہد،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے وسیم،مزنگ سے ابوبکر کی کاریں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید