• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ اس سے متعلق اپنا تحریری جواب جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے اور درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔

دونوں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید