وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دورۂ امریکا کے دوران پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر ہمیں فخر ہے، ملکی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی پاک امریکا کے مضبوط تعلقات کا اثاثہ ہیں۔