وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا موقف غلط قرار دے دیا۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر سبطین خان کا موقف غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا موقف قواعد و ضوابط کےخلاف ہے، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے دعویٰ سے کہا کہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اگر انہوں نے ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے فواد چوہدری کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب آپ کے وزیراعلیٰ خود کہیں کہ 99 فیصد ارکان صوبائی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔