• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کو کثرتِ رائے سے باضابطہ طور پر پاس کر لیا گیا۔

یوں اکتوبر 2019 سے شعبہ طب پر مسلط PMC جیسے کالے قانون کا مکمل خاتمہ ہو گیا اور اس معزز طبقے سے وابستہ تمام شراکت داروں بالخصوص میڈیکل کے طلبہ جو اپنے مستقبل کے حوالے سے نہایت بے چینی اور اضطراب کا شکار تھے اُن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس موقع پر نا صرف تمام ڈاکٹرز کمیونٹی نے بلکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین نے بھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور بل پیش کرنے پر ایم این اے مہرین رزاق بھٹو کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اور اُن کے اس اقدام کو شعبہ طب پر ہمیشہ یاد رکھے جانے والا احسانِ عظیم قرار دیا۔ اگلے چند دنوں میں باضابطہ طور پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اپنا کام شروع کر دے گا۔

قومی خبریں سے مزید