• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 جنوری کو طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔

اس حوالے سے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید