لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زرعی زمینوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا،دنیا کے ہر شہر میں صرف زرعی اراضی ہی نہیں جنگلات بھی پائے جاتے ہیں، ہمارے یہاں اسموگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی کسی کو پروا نہیں۔ عمومی مقدمے میں دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دنیا شہروں کو پھیلانے کی بجائے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے نظریے پر قائم ہے،لاہور کا ماسٹر پلان منظور کرکے زرعی زمینوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا،دیکھنا ہوگا کہ لاہور کے ماسٹر پلان پر عالمی ٹاؤن پلانرز کی کیا رائے ہے،دنیا کےہرشہر میں صرف زرعی اراضی ہی نہیں جنگلات بھی پائے جاتے ہیں، ہمارے یہاں اسموگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی کسی کو پروا نہیں۔