ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو کر 225 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 94 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان سامنے آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 196 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 39641 پر آ گیا ہے۔