• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کشی کرنے والی بھارتی اداکارہ سے متعلق بڑا انکشاف

میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تونیشا شرما جن کی ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی خبر نے ہر ایک کو حیران کردیا ہے وہیں اُن کی موت سے چند گھنٹے قبل کی چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔

تونیشا شرما نے جس میک اپ روم کے پنکھے سے لٹ کر خود کشی کی، انہوں نے وہیں سے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی۔

20 سالہ اداکارہ اس ٹی وی شو میں ایک شہزادی کا کردار نبھارہی تھیں، انسٹا گرام کی اسٹوری کے ساتھ شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک اپ کرواتے ہوئے بہت پرجوش تھیں۔

انہوں نے شو کی ڈیمانڈ کے مطابق میک اپ کرنے والی خاتون سے ہاتھ کی کلائی پر جعلی کٹ بھی بنوایا اور پھر اسے دوسروں کو دکھاتی رہیں۔

تونیشا شرما جو بالی ووڈ اور ٹی وی شو میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہی ہیں، نے 24 دسمبر کو ٹی وی شو علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تونیشا شرما نے اپنی زندگی کا خاتمہ مہاراشٹرا کے شہر نئے گاؤں میں شوکے سیٹ پر خودکشی کرکے کیا۔

حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ جو لڑکی تقریباً 6 گھنٹے قبل جس میک اپ روم میں اتنی پرجوش تھی ،اُس نے وہیں پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا فی الحال ویڈیو میں موجود میک اپ روم اور خود کشی کی جگہ کے ایک ہونے کی تصدیق نہیں کررہا ہے۔

20 سالہ اداکارہ نے ٹی وی شو کے سیٹ پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبرد نہ ہوسکیں۔

تونیشا شرما نے بالی ووڈ کترینہ کیف اور ویدیا بالی جیسی اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی، انہوں نے بھارتی فلم نگری میں فتور کے ذریعے قدم رکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید