وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عمران کو خان صاحب کہہ کر ہی پکارا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ انسان گالی دے کر نہیں عزت دے کر مقبول ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کس قسم کی گفتگو کرتے ہیں، نواز شریف نے انہیں ہمیشہ خان صاحب کہہ کر ہی پکارا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک کے لیے ایٹمی دھماکے کیے، اگر ایٹمی دھماکے نہ کیے ہوتے تو بھارت کئی بار حملے کر چکا ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشت گردی روکنے کے بجائے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے بچوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ پی ٹی آئی چیئرمین آپ نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا؟
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ یہ 6 ارب روپے کے تحفے اٹھا کر لے گئے، ایک تحفہ ڈکلیئر کیا، باقی چوری کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے وہ ذمے دار ہیں کہ کتنا ملک کا نقصان کیا۔