• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلہ، بدنام افغان ڈاکو مارا گیا

رینجرز سے مقابلے میں ہلاک ڈاکو بلال افغانی—فائل فوٹو
رینجرز سے مقابلے میں ہلاک ڈاکو بلال افغانی—فائل فوٹو

کراچی میں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران پاکستان رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔

رینجرز کے ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کی ایک ٹیم کو سپرہائی وے پر خمیسہ گوٹھ گلشنِ آقا خیل میں منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر بھیجا گیا تھا۔

رینجرز کی نفری نے پہنچ کر ملزمان کو گھیر لیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

مقابلے کے دوران بلال افغانی ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلال افغانی علاقے میں بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا جس نے لوٹ مار کے لیے افغانی لڑکوں کا 25 سے 30 رکنی بڑا گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔

ملزم ایک واردات کے دوران تاجر کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل اور رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید