• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے تمام وسائل خرچ کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شارٹ فلمز سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو دکھائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے حکومت تمام وسائل خرچ کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے، کامیاب ہونے والوں نے اپنا مقام خود بنایا ہے، کامیاب ہونے والوں کے والدین اور اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شارٹ فلمز کے ذریعے ہم پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو ملک کی بہتری کےلیے استعمال کرے گی، ایوارڈ کےلیے منتخب ہونے والوں نےآج کی تقریب میں چار چاند لگا دیے، کامیاب ہونے بوالوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

قومی خبریں سے مزید