• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں حق دو تحریک مشتعل ہجوم بن گئی، پولیس کا موقف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے نے ایک مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس نے گوادر میں جاری حق دو تحریک کے دھرنے سے متعلق موقف دے دیا اور کہا کہ حق دو تحریک کے دھرنے نے ایک مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے ڈی آئی جی آفس گوادر پر پیٹرول بم پھینکے اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس گوادر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار نبھائے گی، کسی بھی ہجوم کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جو کارروائی کی ہے، اس کا مقصد گوادر کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

ترجمان پولیس نے اپیل کی کہ گوادر کے شہری امن کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔

قومی خبریں سے مزید