• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل - فوٹو: فائل
مولانا طارق جمیل - فوٹو: فائل

معروف مبلغ اور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

یوسف جمیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔ 

انہوں نے تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ والد محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔‘

واضح رہے اس پیغام کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا۔


قومی خبریں سے مزید