پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔