اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر دھند چھا گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھاٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم ابر آلود اور حد نگاہ 2 ہزار میٹر ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی حد نگاہ 2 ہزار میٹر ہے، جس میں کمی کا رحجان ہے لیکن کوئی پرواز موخر، ڈائیورٹ یا منسوخ نہیں ہوئی۔
ملتان ایئرپورٹ پر موسم ابر آلود اور حد نگاہ 1500 میٹر ہے۔
ترجمان سی اے اے نے مزید بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بارش ہوئی، حد نگاہ 1200 میٹر ہے لیکن تمام شیڈولڈ فلائٹس آپریٹ ہوئیں۔