کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبورن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ حکومت نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کر لیا ہے۔یہ انکشاف ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دروان کیا ۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے لاعلم ہے۔ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007میں ہوا جبکہ 2013کے بعد کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی۔ اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا ہے۔روزانہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا،ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے ۔ امید ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا ۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے ۔ اگرایسا ہوتوہمیں میزبانی میں دلچسپی ہو گی ۔