• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے ہم منصب شی جن پنگ کی بذریعہ ویڈیولنک بات چیت ہوئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے چینی ہم منصب سے فوجی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے مغربی اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں روس چین اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس چین کو تیل برآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کو ڈیئر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں اگلے سال موسم بہار میں سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

رپورٹس کے مطابق چینی صدر کا یہ دورہ دنیا پر روس اور چین کے قریبی تعلقات کو عیاں کرے گا۔

دونوں ممالک کے سربراہوں کی ویڈیو لنک پر بات چیت تقریباً 8 منٹ جاری رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید