کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا میں اپنے سفیر قن گانگ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا ہے ،چینی سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ گانگ موجودہ وزیر خارجہ وانگ یی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گےجو گزشتہ ایک دہائی سے اس منصب پر موجود تھے ۔ 56سالہ کن گینگ امریکا میں گزشتہ برس سفیر مقرر ہونے سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے، جس کے بعد 2018میں انہیں نائب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ انہیں چینی صدر کا بہت قریب اور بااعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔