• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نواکلی بائی پاس کی مرمت نہ ہونے کا نوٹس لیں، محمدرمضان ملا خیل

کوئٹہ( پ ر) زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشی محمد رمضان ملا خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تقریباً چار ماہ قبل آنے والے سیلاب نے دو رویہ بائی پاس کا ایک حصہ مکمل کاٹ ڈالا جبکہ دوسرا معمولی سا قائم ہے۔ جس سے روزانہ  سیکڑوں گاڑیوں کی آمد و رفت ہو تی ہے اور خدشہ ہے کہ بچا کھچا روڈ آئندہ بارش کا بوجھ برداشت نہ کر پائے گا اور بائی پاس کے راستے ٹریفک مکمل طور پر منقطع ہو جائے گی ۔ اور نو ا کلی کا ایک بڑا حصہ شہر کیساتھ براہ راست رابطے سے کٹ کر رہ جائے گا اور اس کے مکینوں کو کوئٹہ آنے کیلئے چشمہ اچوزئی کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔ سٹیزن پورٹل کے ذریعے متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب بار بار مبذول کرائی گئی مگر تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اگر اس روڈ پر توجہ نہ دی گئی تو سخت جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔درایں اثناء انہوں نے اپنے بیان میں زرغون ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور فضل داد کو نگران صدر ، حفیظ الرحمٰن کو چیئرمین الیکشن کمشن بنائے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے نگران سیٹ اپ ایسوسی ایشن کے غیر جانبدارانہ انتخابات میں فعال کردار ادا کرے گا اور رہائشیوں کو فعال قیادت میسر آئیگی۔
کوئٹہ سے مزید