• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈیفنس میں 3، شادمان ہومز اور طارق روڈ پر ایک، ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے کیسز اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے ہیں۔

ملک میں نئے چینی کورونا ویرینٹ کی تصدیق

اس سے قبل چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز کی پاکستان میں تصدیق کی خبر سامنے آئی تھی۔

ماہرینِ صحت کے مطابق جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی، تاہم ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے۔

امکان ہے دوسرا ویرینٹ بھی آ چکا ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

ادھر سابق وفاقی مشیرِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ تیزی سے پھیلنے والا بی ایف 7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بھی 100 فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرینٹس پاکستان آ چکے ہیں۔

حکام اور ماہرین کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوتِ مدافعت بہت بہتر ہے۔

آج صرف 15 کورونا کیسز رپورٹ

این آئی ایچ حکام کے مطابق پاکستان میں آج کورونا وائرس کے 15 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح صرف اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید