• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کوٹ، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونیوالے چیتے کو علاقہ مکینوں نے ماردیا

اسلام کوٹ(نامہ نگار)بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونےوالے چیتے کو علاقہ مکینوں نےماردیا۔اسلام کوٹ کے قریب مختلف دیہاتوں میں چیتے کی موجودگی کہ وجہ سے علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا تھا اور راتیں جاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔بالآخر گزشتہ روز علاقہ مکینوں نے پیچھا کر کے کلہاڑیوں سے چیتے کو مار دیا۔اس ضمن میں رابطہ کرنے پر محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزریوٹر میر اعجاز علی تالپور کا کہنا تھا کہ چیتا تحصیل اسلام کوٹ کےمختلف علاقوں میں کل دیکھا گیا تھا، علاقہ مکینوں نے چیتےکا شکار کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر چیتے کو پکڑنے کیلئے مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا مگر خوف و نقصان کے اندیشے کے باعث لوگوں نے پہلے ہی مار ڈالا۔

ملک بھر سے سے مزید