• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کے بیشتر ممالک چینی مسافروں کے داخلے پر کورونا ٹیسٹ کے حامی

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں اکثریت چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جانے کی حمایت کررہی ہے، یہ بات یورپی کمیشن نے منگل کے روز بتائی۔ یورپی ممالک کے درمیان اس تجویز پر اتفاق رائے یورپی یونین کی وزارت صحت کے حکام کے اجلاس میں ہوا ہے۔ یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس بدھ کے روز ہوگا، اس اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ چینی مسافروں کے داخلے سے متعلق یورپی اتحاد کی جانب سے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں جس کا اطلاق پورے اتحاد پر ہو۔  

دنیا بھر سے سے مزید