پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوب رو اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈراموں کے بعد اب پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی پہلی فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کا موشن پوسٹر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے، جو میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں‘۔
فلم ’نایاب - نام یاد رکھنا‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔
اس فیچر فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی فلم کی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔