پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے لڑکیوں کو شادی کے بارے میں ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
صدف کنول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں لڑکیوں کی شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ شادی کے بجائے لڑکیوں کو زندگی میں دیگر اہم معاملات پر بھی غور کرنا چاہیئے، لڑکیاں اپنے مستقبل سے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف اپنی شاندار شادی کی تقریب کا تصّور ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو پہلے اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہیئے جب وہ سمجھدار ہوجائیں اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری 2020ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور اب اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔
شہروز سبزواری نے صدف کنول سے دوسری شادی کی ہے ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں، اور سائرہ یوسف سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے۔