• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر نے سعودی قومی ترانہ اوپیرا انداز میں گاکر سب کو حیران کردیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں مختلف کنسرٹ میں صوفی اوپیرا پیش کیا، جو عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

خاص طور سائرہ پیٹر نے سعودی عرب کا قومی ترانہ اوپیرا انداز میں گاکر سب کو حیران کر دیا۔ 

پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ، صوفی میوزک میں نت نئے تجربات سے دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کو انگلش اوپیرا میں تبدیل کرکے دنیائے موسیقی میں نئی اختراع سے بھرپور توجہ حاصل کی۔

اسی طرح عالمی شہرت یافتہ صوفی شاعر مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو اوپیرا میں تبدیل کرکے ترکش میڈیا کی توجہ حاصل کی اور اب سعودی عرب کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں دنیا کی پہلی صوفی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے سعودی عرب کے قومی ترانے کو اوپیرا کے انداز میں پیش کرکے عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اس موقع پر سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ صوفیانہ موسیقی اپنی طاقت کی بدولت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، میں بے حد خوش ہوں کہ میری آواز میں سعودی عرب کے قومی ترانے کو اوپیرا کے انداز میں پسند کیا جا رہا یے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید