اسلام آباد میں چکن اور آٹا مہنگا ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 روز کے اندر مرغی کا گوشت 80 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 680 جبکہ زندہ چکن کی قیمت فی کلو 395 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 150روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی شہری مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔