وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سابق بیوروکریٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سے ملنے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے بالواسطہ ملاقات کی درخواست کچھ عرصہ پہلے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پیغام رساں کو پرویز الہٰی سے پرائیویٹ جگہ پر ملنے سے انکار میں جواب دیا۔
راجہ سکندر سلطان نے کہا کہ پرویز الہٰی ملنا چاہتے ہیں تو دفتر آجائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کی خواہش چوہدری شجاعت حسین کو حکم امتناع دینے کے تناظر میں تھی۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بھی فون پر رابطہ کیا، محمد بھٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب میں آفیسر لگوانے کی پیشکش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے محمد خان بھٹی کو ایسی بات کرنے سے منع کر دیا۔
ایک سابق بیوروکریٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ایک کام کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو فون کیا تھا۔