گوہاٹی (جنگ نیوز) بھارت نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 67رنز سے ہرادیا، ہوم سائیڈ نے ویرات کوہلی 113،کپتان روہت شرما 83، شبھمن گل 70 اور کے ایل راہول کے 39رنز کی بدولت سات وکٹ پر 373رنز بنائے، ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 306تک محدود رہی۔داسن شناکا ناٹ آؤٹ 108 اور پاتھم نسانکا 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عمران ملک نے تین سراج نے دو اور شامی نے ایک وکٹ لی۔